
رابطہ عالم اسلامی نیوز بلیٹن کی اس قسط میں رابطہ کی سرگرمیوں اور واقعات سے متعلق متعدد خبریں شامل ہیں، بشمول رابطہ کی طرف سے اقوام متحدہ کی جانب سے 15 مارچ کو "اسلامو فوبیا" کے خاتمے کے عالمی دن کے طور پر اپنانے کے فیصلے کا خیرمقدم کی خبر اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا واشنگٹن سے فورم آف اسلامک لیڈرز برائے شمالی وجنوبی امریکہ کے آغاز کی خبر ،اسکے علاوہ رابطہ کی جانب سے اربیل شہر پر میزائل حملے کی مذمت ، اور عالمی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں ڈاکٹر العیسیٰ کی کوششوں کی امریکی محکمہ خارجہ میں شہری سلامتی، جمہوریتوں اور انسانی حقوق کی ذمہ دار محترمہ عذرا ضیاء کی جانب سے ستائش ۔ نیز بلیٹن میں نووا میڈیا ایجنسی کے ڈائریکٹر کے اٹلی میں رابطہ عالمی اسلامی کے دفتر کے دورے کی خبر بھی شامل ہے۔
Mar 24, 2022
5 min

خبر نامہ رابطہ عالم اسلامی کے پوڈکاسٹ میں رابطہ کی جانب سے ریاض ریفائنری پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کے ساتھ ساتھ پشاور، پاکستان میں ایک مسجد پر مجرمانہ بم دھماکے کی مذمت بھی شامل ہے۔اسی طرح پوڈ کاسٹ میں شمالی کوردفان، سوڈان میں تہذیبی مراکز کے میٹرکس کے نفاذ کے آغاز کے بارے میں خبر بھی شامل ہے ، اور عرب کونسل کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے سعودی رواداری کی تعریف اور اس کو عام کرنے کے لیے رابطہ کے نقطہ نظر کے ساتھ ساتھ رابطہ کے اس ٹویٹ کا تذکرہ بھی شامل ہے۔ جو مکہ مکرّمہ دستاویز سے ماخوذ خواتین کی عظمت و و قار سے متعلق کیا گیا تھا ۔
Mar 22, 2022
8 min

ابطہ عالم اسلامی کے نیوز بلیٹن کی یہ قسط افریقی براعظم میں کتاب وسنت کی خدمت کے تعلق سے منعقد علاقائی فورم کی تفصیلی کوریج پر مشتمل ہے، جس کا اہتمام رابطہ عالم اسلامی نے وفاقی جمہوریہ تنزانیہ میں کیا تھا۔ بلیٹن میں رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے حوثی ملیشیا کو دہشت گرد گروپ کے طور پر درجہ بندی کرنے کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلے کا خیرمقدم بھی شامل ہے۔ بلیٹن میں انجمن کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے ان افکارو نظریات کے تعلق سے ایک انتباہ بھی شامل ہے جو معاشروں کی سلامتی اور حفاظت کو خطرہ میں ڈالتے ہیں ۔.
Mar 8, 2022
10 min

رابطہ عالمی اسلامی کے خبر نامہ کےاس پوڈکاسٹ کی قسط میں پوری دنیامیں رابطہ کی ہونے والی سرگرمیوں اور کارروائیوں کی تفصیلات مذکور ہیں،جیسے 02/22/2022 کو پہلی بار مملکت سعودی عرب کی جانب سے قومی دن منائے جانے پر رابطہ عالم اسلامی کا مبارکباد ینا ،اسی طرح رابطہ کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شہریوں پر حوثیوں کے مجرمانہ حملوں کی مذمت کرنا ،اور رابطہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے عراقی فقہ اکیڈمی کے سربراہ کی ملاقات کی خبر کے علاوہ، افریقہ میں متعدد قرآنی اسکولوں کی رابطہ کی کفالت کی خبر شامل ہے نیز اس ایپی سوڈ میں مراکش کے دارالحکومت رباط میں سیرت نبوی کی نمائش اور میوزیم کی میزبانی کی تیاریوں کے آغاز اوررابطہ میگزین کے فروری 2022 کے شمارے کا جائزہ بھی شامل ہے۔
Mar 2, 2022
9 min

رابطہ عالم اسلامی سے نشر ہونے والے پوڈ کاسٹ کے اس ایپی سوڈ میں رابطے کی سپریم کونسل کے پینتالیسویں اجلاس کے انعقاد اور اس کی سفارشات شامل ہیں ،اور رابطہ کے سیکرٹری جنرل کے تھائی لینڈ کے دورے اور اس دوران ہونے والی ملاقاتوں نیز دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ہوئے تبادلہ خیال کی تفصیلات کے علاوہ ، اس ایپی سوڈ میں رابطہ کی جانب سے شامی پناہ گزینوں کے لیے سرمائی امدادی منصوبے کی تکمیل کی رپورٹ بھی شامل ہے، اسی طرح ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو جمہوریہ مالدیپ کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا یہ خبر بھی شامل ہے ۔
Feb 27, 2022
11 min

رابطہ عالم اسلامی نیوز بلیٹن۔رابطہ عالم اسلامی کے نیوز پوڈ کاسٹ کی یہ قسط مختلف خبروں پر مشتمل ہے جیسے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا ایم بی سی نیوز چینل کو دیا گیا ایک بیان جسمیں انہوں نے کہا کہ مسلمانو ں کو پر فریب اور اسلام کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں کے منفی نتائج کو جھیلنا پڑا ،اسی طرح کوویڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے تعلق سے منعقد جنیوا کانفرنس کی کوریج بھی شامل ہے: اور رابطہ کی جانب سے وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کی کوششیں ، جو دنیا کے 30 سے زیادہ ممالک پر محیط ہے اسکی تفصیلات بھی شامل ہیں ، اسی طرح بلیٹن میں اسلامی یونیورسٹیوں کی ایسوسی ایشن کی تجویز جو کمیونیکیشن اور سوچنے کی مہارت کو تقویت دیگا اسے پیش کئے جانے کی رپورٹ بھی شامل ہے ۔نیز اس خبر نامہ میں سنت نبوی میوزیم کی وہ رپورٹ بھی شامل ہے جسمیں یہ آیا ہیکہ مراکشی فقیہ ڈاکٹر سعید کملی نے وہاں کا دورہ کیا اوراس گرانقدر کوششوں کو خوب سراہا ۔
Oct 21, 2021
12 min

عالمي مسلم ليگ کی خبروں کی یہ قسط ان بعض صحتی خدمات کے جوانب پر مشتمل ہے جو ملک سلمان خیراتی سینٹر نے سوڈان اور موریتانیا میں عالمی مسلم لیگ کے تعاون سے پیش کی ہے ، اس کے علاوہ اس میں بین الاقوامی مسلم لیگ اور ٹونی پلیر انسٹیٹیوٹ برائے آنے والی نسلوں کی خدمت کے مابین غیر معمولی شراکت جسے لیگ نے منعقد کیا ہے پر بھی مشتمل ہے، اس کے علاوہ عالمی مسلم لیگ کا افغانستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے افغان باشندوں کی جانوں اور ممتلکات کی حفاظت کا مطالبہ بھی کیا ہے، اس کے علاوہ یہ قسط مقڈونی صدر کی جانب سے عالمی مسلم لیگ کے عزت مآب صدر الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کو مقڈونیا کے سرکاری دورے کی دعوت پر بھی مشتمل ہے، علاوہ ازیں نائجیریا میں بچوں کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کمشنر کے منصوبے کے ساتھ عالمی مسلم لیگ کے تعاون پر بھی مشتمل ہے۔
Aug 30, 2021
13 min

بودکاسٹ کی یہ قسط بین الاقوامی اسلامی لیگ کی خبروں پر مشتمل ہے۔مکہ المکرمہ عراقی مذہبی جماعتوں کی تاریخی فورم کا انعقاد کر رہا ہے۔اور ڈاکٹر العیسی کے لیے اقوام متحدہ کی السلام یونیورسٹی کی طرف سے اکیڈمک اعزاز، اور ملیشیا ڈاکٹر العیسی کو عالم اسلام کی اعلی شخصیت کے دائرے میں ھجرت نبوی کے ایوارڈ سے نواز رہا ہے۔اس کے علاوہ یہ قسط بین الاقوامی اسلامی لیگ کی جانب سے قاہرہ میں بین الاقوامی کتاب میلے میں اپنے کارنر کے افتتاح کی خبر پر بھی مشتمل ہے ۔
Aug 26, 2021
13 min

رابطہ عالم اسلامی کے نیوز پوڈ کاسٹ کے اس ایپیسوڈ میں جنگ کرنے والے افغان دھڑوں کو امن کی طرف لے جانے میں سعودی عرب کی کوششوں کی کامیابی کی خبر شامل ہے ، اسکے علاوہ رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے یروشلم میں فلسطینیوں کے گھروں کو خالی کرائے جانے کے مذمت کے ساتھ ہی ،رابطہ کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کے خیرمقدم ، اور شیخ جراح محلہ کو خالی کرانے سے گریز کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے ۔اسی طرح اس ایپیسوڈ میں آسٹریا میں رابطہ اور اسلامی اتھارٹی کے ذریعہ مکہ مکرمہ دستاویز کو فعال کرنے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے علاوہ رباط میں بین الاقوامی سمپوزیم میں شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم عیسی کے لیکچر کی تفصیلا ت بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکی محکمہ دفاع کے" نیسا " نامی سینٹر میں موصوف سکریٹری جنرل کے لیکچر کی خبر اور کلنٹن فاؤنڈیشن اور ہاپکنز یونیورسٹی کے تعاون سے مرکز برائے ذمہ دارانہ قیادت کے زیر اہتمام ڈرگ کنٹرول پر سمپوزیم میں انکی شرکت کی خبر شامل ہے۔
Jun 22, 2021
18 min