Urdu Adab
Urdu Adab
Aoun Sami
تیرا عکس روئے جمال ہے
2 minutes Posted Jan 16, 2024 at 3:08 pm.
0:00
2:06
Download MP3
Show notes
‏شہ رگ سے بھی تو قریب ہے ترا یہ کرم ہے کمال ہے
‏یہ جو خاک میں بھی ہے روشنی ترا عکس روئے جمال ہے
‏اسے چاہتوں کا کہوں اثر کہ تو ساتھ میرے ہے ہر ڈگر
‏میں جہاں جہاں بھی کروں نظر ترا حسن ہے بے مثال ہے
‏میں تو خاک ہوں وہ تہ زمیں مرا ہے نصیب فنا جزا
‏ترے تاج شاہی کی بات کیا نہ فنا اسے نہ زوال ہے
‏یہی عشق ایسی ہے رہ گزر ہے بہت کٹھن جو اے ہم سفر
‏نہ رکھیں سنبھل کے قدم اگر چلے وقت الٹی ہی چال ہے
‏ترے قرب میں بھی ہیں دوریاں ترا کچھ عجب سا سلوک ہے
‏وہ سکوں جو تھا ترے قرب میں وہی آج خواب و خیال ہے
‏وہ رفیق کتنا بدل گیا نہ کرے ہے ذکر کبھی مرا
‏اسے کیا ہوا اسے کیا ہوا مرے ذہن میں یہ سوال ہے
‏وہ شرارتیں وہی شوخیاں مرے عہد طفل کے قہقہے
‏کہیں کھو گئے مرے رات دن اسی بات کا تو ملال ہے
‏وہ ڈری ڈری سی محبتیں کہ ہیں یاد مجھ کو وہ ساعتیں
‏وہ جو چاہتوں میں تھیں لذتیں وہ خیال جاں کا وبال ہے
‏اسی چارہ گر کی تلاش ہے کرے منزلوں کو جو روبرو
‏اسی رہنما کی ہے جستجو اسی راہبر کا سوال ہے