Show notes
اب ہم اپنی توجہ خیمۂ اِجتماع کے غلافوں کی طرف کرتے ہیں۔ خیمۂ اِجتماع کے غلاف چار تہوں میں بنائےگئے تھے۔ جب خُد انے مُوسیٰ کو خیمۂ اِجتماع تعمیر کرنے کا حکم دیا، تو اُس نے اُسے تفصیلی ہدایات دیں۔ منفردطورپر، پہلا غلاف خیمۂ اِجتماع کے اندر سےہی دیکھا جاسکتاتھا، جو خیمۂ اِجتماع کے تختوں اور اِس کے اندر موجود تمام برتنوں کو ڈھانپتا تھا۔ یہ غلاف خیمۂ اِجتماع کے تختوں، پاک مقام اور پاکترین مقام، اورزمین تک ہر ایک چیز پر ڈالا گیا تھا۔ اور یہ آسمانی، ارغوا نی، اورسُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان سے بنایا گیا تھا، اور کروبیوں کی خوبصورت صُورتیں بھی اِس پر بُنی گئی تھیں۔
https://www.bjnewlife.org/
https://youtube.com/@TheNewLifeMission
https://www.facebook.com/shin.john.35

