خیمۂاِجتماع: یِسُوعؔ مسیح کا مُفَصَّل خاکہ(I)
خیمۂاِجتماع: یِسُوعؔ مسیح کا مُفَصَّل خاکہ(I)
The New Life Mission
9. سوختنی قربانی کی قربانگاہ میں ظاہر ہونے والاایمان
1 hour 29 minutes Posted Jan 24, 2023 at 12:02 pm.
0:00
1:29:31
Download MP3
Show notes

مَیں سو ختنی قر بانی کی قربانگاہ میں ظاہر کئے گئے ایمان کے بارے میں بات چیت کرنا پسند کرونگا۔ جب اسرائیل کے لوگ خُدا کی شریعت کی ۶۱۳ شقوں اور احکامات میں سے کسی کو توڑتے تھے جو اُ نہیں اپنی روزمرہ زندگی میں قائم رکھنے تھے، اور جب وہ اپنے گناہوں کو پہچا نتے تھے ، وہ اُس کی معرفت مقرر کئے گئے قربانی کے نظام کے مطابق اپنی بے عیب قربانیاں خُدا کو پیش کرتے تھے ۔ جگہ جہاں وہ یہ قر بانیاں پیش کرتے تھے سو ختنی قر بانی کی قربانگاہ ہے۔ دوسرے لفظوں میں، اسرائیل کے لوگوں نے قربانی کے بے عیب جانور کے سَر پر اپنے ہاتھوں کو رکھنے ، اِس کی گردن کاٹنے اور اِس کا خون لینے ، اِس خون کو سو ختنی قربانی کی قربانگاہ کے سینگوں پر لگانے اور باقی زمین پر اُنڈیلنے، اور قربانگاہ پر اِس قربانی کے گوشت کو جلانے
کے وسیلہ سے اپنے گناہوں کی معافی حاصل کی۔

https://www.bjnewlife.org/
https://youtube.com/@TheNewLifeMission
https://www.facebook.com/shin.john.35