رُوح الّقدس جو مُجھ میں سکونت کرتاہے - آپ کیلئے رُوح القدس کو حاصل کرنے کا واحد محفوظ طریقہ
رُوح الّقدس جو مُجھ میں سکونت کرتاہے - آپ کیلئے رُوح القدس کو حاصل کرنے کا واحد محفوظ طریقہ
The New Life Mission
مسیحیت میں، گناہوں سے نجات اور روح القدس کی معموری جیسے موضوع کو سب سے زیادہ زیرِ بحث لایا جاتا ہے ۔ تاہم، چند ایک لوگ اِن دونوں باتوں کے متعلق درست علم رکھتے ہیں ، حالانکہ یہ مسیحیت کے انتہائی اہم موضوع ہیں ۔ تو بھی اگرچہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ وہ یسوعؔ پر ایمان رکھتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ نجات اور روح القدس سے بے بہرہ ہیں۔ کیا آپ اِس خوشخبری سے واقف ہیں جو روح القدس حاصل کرنے میں آپ کی معاونت کرتی ہے ؟ اگر آپ خدا سے روح القدس کی معموری کیلئے منت کرنا چاہتے ہیں، تو پہلے آپ کو پانی اور روح کی خوشخبری سے واقف ہونے اور پھر اِ س پر ایمان لانے کی ضرورت ہے۔ یقیناًیہ کتاب پوری دنیا میں تمام مسیحیوں کی راہنمائی کرے گی کہ وہ اپنے گناہوں کی معافی حاصل کریں اور روح القدس سے معمور ہوجائیں۔ https://www.bjnewlife.org/  https://youtube.com/@TheNewLifeMission  https://www.facebook.com/shin.john.35
6. ایمان رکھیں تاکہ رُوح القدس آپ میں سکونت کرے
بالائی حوالے میں، پانچ عقلمند اور پانچ بیوقوف کُنواریاں موجود ہیں۔ پانچ بیوقوف کُنواریاں پانچ عقلمند کُنواریوں سے اُن کے تیل میں سے کچھ حصہ بانٹنے کے لئے مانگتی ہیں۔ لیکن عقلمند وں نے بیوقوف کُنواریوں سے کہا، ”شاید ہمارے تمھارے دونوں کے لئے کافی نہ ہو۔ بہتر یہ ہے کہ بیچنے والوں کے پاس جاکر اپنے واسطے مُول لے لو۔“ پس، جب بیوقوف کُنواریاں تیل خریدنے کے لئے گئیں، پانچ عقلمند کُنواریاں جو اپنی مشعلوں کے ساتھ تیل بھی رکھتی تھیں شادی کے جشن میں چلی گئیں۔ تب کیسے ہم خُداوند کے لئے تیل تیار کر سکتے ہیں؟ واحد چیز جو ہمیں کرنے کی ضرورت ہے ہمارے دلوں میں گناہوں کی معافی کے ساتھ اُ س کا انتظار کرناہے۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Jan 24, 2023
30 min
1. رُوح القدس خُدا کے وعدے کے کلام کے اندر کام کرتا ہے
میں آپ کو رُوح القدس کے بارے میں سچ دکھانا چاہتا ہُوں، جو ہم میں ابدیت کے لئے سکونت کرے گا، جھوٹی رُوح کے وسیلہ سے نہیں جو آسانی سے گناہ کی وجہ سے بُجھ جاتا ہے، بلکہ سچی خوشخبری کے وسیلہ سے۔ رُوح القدس جو میں اِس پیغام کے وسیلہ سے اب آپ سے متعارف کرواؤں گا کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو آپ دُعاؤں کے وسیلہ سے نہیں، بلکہ صِرف پانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان کے وسیلہ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Jan 24, 2023
16 min
2. کیا کوئی واقعی اپنی ذاتی کوشش کے وسیلہ سے رُوح القدس کو خرید سکتا ہے؟
تب کیسے اُنھوں نے ہاتھوں کے رکھے جانے کے وسیلہ سے رُوح القدس کو حاصل کِیا؟ اُس وقت اب تک خُدا کا کلام لکھا جا رہا تھا اور کام ابھی مکمل نہیں ہُوا تھا، پس خُدا نے رسولوں کو اُس کا کام کرنے کے لئے خاص قُدرت عطا کی۔ وہ رسولوں کے ساتھ تھا اور اُن کے وسیلہ سے بہت سارے معجزات اور عجیب کام کیے ۔یہ ایک خاص وقت تھا ، جب خدا نے معجزات اور عجیب کام کیے جو لوگوں کو ایمان رکھوانے کے سلسلے میں کہ یسوعؔ مسیح خُدا کا بیٹا اور نجات دہندہ ہے انسانی آنکھ کے ساتھ دیکھے جا سکتے تھے۔ خُدا کے لئے، رسولوں کے ساتھ متحد ہو کر، رُوح القدس کا کام بھر پور قُدرت کے ساتھ ثابت کرنے کے سلسلے میں کہ یسوعؔ مسیح خُدا ہے اورکہ وہ خُداکا بیٹا، نجات دہندہ ہے کی ایک ضرورت موجود تھی۔ اگر رُوح القدس اِبتدائی کلیسیا کے وقت کے عجیب کاموں اور معجزات کے وسیلہ سے کام نہ کرچکا ہوتا، کوئی ایمان نہ رکھتا کہ یسوعؔ نجات دہندہ ہے۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Jan 24, 2023
55 min
3. کیاآپ نے رُوح القدس کو حاصل کِیا جب آ پ نے یسوعؔ پر ایمان رکھا؟
پولوسؔ نے کس قِسم کی خوشخبری کی منادی کی؟ اُس نے یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے خون کی خوشخبری کی منادی کی۔اعمال۱۹:۱-۲ کہتا ہے، ”اور جب اپلُوسؔ کرنتھس ؔ میں تھا تو ایسا ہُوا کہ پولُسؔ اُوپر کے علاقہ سے گزر کر اِفسُسؔ میں آیا اور کئی شاگردوں کو دیکھ کر۔ اُن سے کہا کیا تم نے ایمان لاتے وقت رُوح القدس پایا؟ “ تاہم، یہ لوگ یسوعؔ پر جبکہ یسوعؔ کے بپتسمہ کامطلب چھوڑتے ہوئے ایمان رکھتے تھے۔ وہ خوبصورت خوشخبری کو نہیں جانتے تھے جو رُوح القدس کی معموری کے لئے راہنمائی کرتی ہے۔ یہ ہے کیوں پولوسؔ کا سوال تھا، ” پس تُم نے کِس کا بپتسمہ لیا؟“ اِفسُسؔ کے بعض شاگردوں کے لئے یہ انتہائی غیر مانوس سوا ل تھا۔ دوسرے لوگوں نے اُن سے پوچھا ہوگا، ” کیا تم نے یسوعؔ پر ایمان رکھا؟“ لیکن پولوسؔ نے اِس غیر معمولی طریقہ سے یہ سوال پوچھا تاکہ وہ خوبصورت خوشخبری پر اپنے ایمان کو تازہ کرنے کے وسیلہ سے رُوح القدس کو حاصل کر سکیں۔ پولوسؔ کی خدمت یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے خون کی خوبصورت خوشخبری کی منادی کرنا تھا۔ پولوس ؔ، پطرسؔ اور یوحناؔ نے بھی یوحنا ؔاصطباغی کی معرفت یسوعؔ کے بپتسمہ کی گواہی دی۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Jan 24, 2023
18 min
4. وہ جو یسوعؔ کے شاگردوں کی مانند وُہی ایمان رکھتے ہیں
پولوسؔ رسول کِس قِسم کا ایمان رکھتا تھا؟ پولوسؔ نے، اپنے ایمان کے اِقرار میں، کہا کہ اُس نے تعلیم اور تربیت مکمل طو رپر گملی اؔیل، اُس وقت کے عظیم ترین شریعت کے اساتذہ میں سے ایک کے ہاں پائی، یعنی سختی سے اُس کے آباؤ اجداد کی شریعت کے مطابق۔ لیکن اُس نے اِقرار کِیا کہ حتیٰ کہ شریعت کے ساتھ، وہ اپنے گناہوں سے بچ نہیں سکتا تھا اور کہ وہ، حقیقت میں، یسوعؔ، ہمارے نجات دہندہ کا ایک ستانے والا تھا۔ ایک دن وہ دمشق ؔ کی راہ پر یسوعؔ سے مِلا اور اُس کی خوشخبری کا مبشر بن گیا۔ وہ یسوعؔ مسیح پر خُدا کے بیٹے کے طور پر ایمان رکھتا تھا، جو اِس دُنیا میں آیا، دُنیا کے تمام گناہوں کو دھونے کے لئے یوحنا ؔ کی معرفت بپتسمہ لیا، اور صلیب پر اُن گناہوں کے لئے ساری عدالت کو اپنے اوپر لینے کے سلسلے میں خون بہایا۔ دوسرے لفظوں میں ، پولوسؔ اپنے دل میں گناہ کی معافی پر ایمان رکھتا تھا۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Jan 24, 2023
25 min
5. کیا آپ رُوح القدس کے ساتھ شراکت رکھنا چاہتے ہیں؟
اگر آپ رُوح القدس کے ساتھ شراکت رکھنا چاہتے ہیں، اَوّل، آپ کویقینا جاننا چاہیے کہ خُداوند کے سامنے حتیٰ کہ ایک چھوٹا سا گناہ بھی ایسی ایک شراکت کو ناممکن بنا تا ہے۔ آپ سوچ سکتے ہیں، ’کیسے ایک آدمی خُداوند کے سامنے حتیٰ کہ گناہ کا ایک شائبہ بھی نہیں رکھ سکتا ہے؟‘ لیکن اگر آپ واقعی خُداوند کے ساتھ شراکت کی خواہش رکھتے ہیں تب آپ کے دل میں کوئی تاریکی نہیں ہونی چاہیے۔ اِس لئے، خُداوند کے ساتھ شراکت رکھنے کے سلسلے میں، آپ کو جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کو یقینا خلاصی کی خوشخبری پر ایمان رکھنا چاہیے اور اپنے آپ کو تمام گناہوں سے دھونا چاہیے۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Jan 24, 2023
32 min
7. خوبصورت خوشخبری جو رُوح القدس کو آپ کے د ل میں سکونت کرنے کی اجازت دیتی ہے
تاہم، اِ س دُنیا میں، بہت سارے لوگ موجود ہیں جو اب تک تاریکی میں رہتے ہیں۔ وہ اِس تاریکی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کیونکہ وہ خوبصورت خوشخبری کے بارے میں نہیں جانتے ہیں، وہ کبھی اپنے گناہوں سے بچ نہیں سکتے ہیں۔ اِس کی بجائے وہ جھوٹی الہٰی تعلیم پر اپنے عقیدہ میں مُرجھا جاتے ہیں۔ مقابلے میں، اُن کے لئے جو سچائی کی تلا ش کرتے ہیں، وہ خوبصورت خوشخبری سے ملیں گے اور اپنی باقی زندگیاں خُداکی برکات کے ساتھ بھر ی ہوئی گزاریں گے۔ میں ایما ن رکھتا ہُوں یہ خُدا کی خاص برکت ہے جو مجھے اُن کو خوبصورت خوشخبر ی کو تلاش کرنے اور اُن کو اُن کے گناہوں سے دھونے کے لئے مدد دینے کے واسطے اجازت دیتی ہے۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Jan 24, 2023
54 min
8. کس کے وسیلہ سے رُوح القدس کا زندگی کا پانی بہتاہے؟
رُوح القدس کا زندگی کا پانی اُن کے دلوں میں بہتا ہے جو خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں۔ یوحنا ۷:۳۸ کہتا ہے، ”جو مجھ پر ایمان لائیگا اُس کے اندر سے جیساکہ کتابِ مقدس میں آیا ہے زندگی کے پانی کی ندیاں جاری ہونگی۔“ اِس کا مطلب ہے کہ اُن کے لئے جو خوبصورت خوشخبری پرا یمان رکھتے ہیں جو خُد انے ہمیں دی سچی نجات اور گناہوں کی معافی موجود ہے۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Jan 24, 2023
44 min
9. یسوعؔ کے بپتسمہ کی خوشخبر ی جس نے ہمیں پاک بنا دیا
حقیقی طور پر، خُد انے انسان کو اپنی ذاتی شبیہ پر پیدا کِیا تھا اور پیا ر سے اپنی تخلیق سے محبت کرتا تھا۔ آدمی خُد اکی محبت کے لئے ایک چیز کے طورپر بنائے گئے تھے اور کسی بھی دوسری تخلیق سے زیادہ شرافت رکھتے تھے۔ تاہم، ایک گِرے ہوئے فرشتہ بنام شیطان نے انسان کو خُدا سے جُدا کرنے کا کام کِیا۔ شیطان نے انسان کو خُدا کے کلام پر ایمان نہ رکھنے کے لئے بہکایا، اور اُسے نیک وبد کی پہچان کے درخت کا پھل کھانے کے لئے لُبھایا۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Jan 24, 2023
24 min
10. رُوح کے مُوافق چلیں!
مختصر، پیغام یہ ہے کہ چونکہ ہم خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے گناہ سے نجات یافتہ اور آزادہو چکے ہیں، ہمیں یقینا اِس آزادی کو جسم کی خواہش میں اپنے آپ کو شامل کرنے کے لئے ایک موقع کے طورپر نہیں لینا چاہیے، لیکن محبت کے وسیلہ سے ہمیں یقینا ایک دوسرے کی خدمت اور خوبصور ت خوشخبری کی پیروی کرنی چاہیے۔ جس طرح خُد اہمیں ہمارے تمام گناہوں سے بچا چکا ہے، ہمارے لئے خوشخبری کی منادی کرنا مناسب ہے۔ پولوسؔ نے یہ بھی کہا، ”لیکن اگر تم ایک دوسرے کو کاٹتے اور پھاڑے کھاتے ہو تو خبردار رہنا کہ ایک دوسرے کا ستیاناس نہ کر دو۔“ (گلتیوں ۵:۱۵)۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35
Jan 24, 2023
41 min
Load more