======= كلمات الحياة" ، "الأخبار السارة" ، "أغنية الإنجيل" - باللغات الرئيسية المستخدمة في الإمارات العربية المتحدة"  /  "Words of Life", "Good News", "Gospel Song" - in Major Languages Spoken in  United Arab Emirates ========
======= كلمات الحياة" ، "الأخبار السارة" ، "أغنية الإنجيل" - باللغات الرئيسية المستخدمة في الإمارات العربية المتحدة" / "Words of Life", "Good News", "Gospel Song" - in Major Languages Spoken in United Arab Emirates ========
UnitedArabEmiratesWordsofLife
Show notes
Urdu(اردو) - "Jesus: Lord & Saviour“.3gp / "الأردية (اردو) - "يسوع: رب ومخلص // ۱-کُرِنتھِیوں 15مسِیح کی قِیامت1اب اَے بھائِیو! مَیں تُمہیں وُہی خُوشخبری جتائے دیتا ہُوں جو پہلے دے چُکا ہُوں جِسے تُم نے قبُول بھی کر لِیا تھا اور جِس پر قائِم بھی ہو۔ 2اُسی کے وسِیلہ سے تُم کو نجات بھی مِلتی ہے بشرطیکہ وہ خُوشخبری جو مَیں نے تُمہیں دی تھی یاد رکھتے ہو ورنہ تُمہارا اِیمان لانا بے فائِدہ ہُؤا۔3. چُنانچہ مَیں نے سب سے پہلے تُم کو وُہی بات پُہنچا دی جو مُجھے پُہنچی تھی کہ مسِیح کِتابِ مُقدّس کے مُطابِق ہمارے گُناہوں کے لِئے مُؤا۔ 4. اور دفن ہُؤا اور تِیسرے دِن کِتابِ مُقدّس کے مُطابِق جی اُٹھا۔ 5. اور کیفا کو اور اُس کے بعد اُن بارہ کو دِکھائی دِیا۔ 6. پِھر پانچ سَو سے زِیادہ بھائِیوں کو ایک ساتھ دِکھائی دِیا۔ جِن میں سے اکثر اب تک مَوجُود ہیں اور بعض سو گئے۔ 7. پِھر یعقُوبؔ کو دِکھائی دِیا۔ پِھر سب رسُولوں کو۔8, اور سب سے پِیچھے مُجھ کو جو گویا ادھُورے دِنوں کی پَیدایش ہُوں دِکھائی دِیا۔ 9. کیونکہ مَیں رسُولوں میں سب سے چھوٹا ہُوں بلکہ رسُول کہلانے کے لائِق نہیں اِس لِئے کہ مَیں نے خُدا کی کلِیسیا کو ستایا تھا۔ 10. لیکن جو کُچھ ہُوں خُدا کے فضل سے ہُوں اور اُس کا فضل جو مُجھ پر ہُؤا وہ بے فائِدہ نہیں ہُؤا بلکہ مَیں نے اُن سب سے زِیادہ مِحنت کی اور یہ  میری طرف سے نہیں ہُوئی بلکہ خُدا کے فضل سے جو مُجھ پر تھا۔ 11.  پَس خواہ مَیں ہُوں خواہ وہ ہوں ہم یہی منادی کرتے ہیں اور اِسی پر تُم اِیمان بھی لائے۔